معذور افراد سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

معذور افراد سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ عدالت  نے معذور افراد کو لیے قانون میں موجود گونگا،بہرا،لنگڑا سے متعلق الفاظ کلعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے  اسفند خان ترین کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ معزور افراد سے معلتق1981 آرڈیننس میں خامیاں موجود ہیں.

 اسپیشل بچوں کے لیے معذور افراد کا نام تضحیک آمیز ہیں۔ اسپشل خصوصیات کے حامل افراد کو گونگا، بہرہ اور معزور کہنا انکی خصوصیات کو سلب کرنے کے مترادف ہے لہذا عدالت آرڈیننس میں موجود خامیوں کو دور کرنے کا حکم دے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے وکیل طارق اسماعیل نے دلائل دئیے کہ اس قانون سے متعلق اہم تبدیلیاں لارہے ہیں۔

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے معذور افراد سے متعلق1981کے آرڈیننس سے گونگے ،بہری اور اندھے کے الفاظ کلعدم قرار دئیے. چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ اندھے کے لیے بینائی سے محروم کا لفظ استعمال کیا جائے۔

معذور افراد کو اسپیشل افراد کہا جائے دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے اہم تبدیلیاں لارہے ہیں۔