(رضوان نقوی): ایف بی آر نے میڈیکل ایکویپمنٹ سسٹم کمپنی کے دومختلف بنکوں میں موجود بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے، میڈیکل ایکویپمنٹ سسٹم کمپنی انکم ٹیکس کی مد میں تیرہ کروڑ نوے لاکھ روپے کی نا دہندہ ہے۔
ایف بی آر نے میڈیکل ایکویپمنٹ سسٹم کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔ میڈیکل ایکویپمنٹ سسٹم کمپنی کے ذمے سال 2012 کا انکم ٹیکس کی مد میں تیرہ کروڑ نوے لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایکویپمنٹ سسٹم کمپنی کو متعدد مرتبہ نوٹسز جاری کئے گئے تاہم ادائیگی نہ کرنے پر اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔
میڈیکل ایکویپمنٹ سسٹم کمپنی کے اکاؤنٹس سے ایف بی آر کو صرف دو لاکھ روپے کی ریکوری ہوسکی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق بقیہ رقم کی ریکوری کیلئے کمپنی کے خفیہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جارہاہے۔
مزید دیکھئے: