ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے 23 ہزار 761 ووٹرز اہل قرار

لاہور ہائیکورٹ بار کے 23 ہزار 761 ووٹرز اہل قرار
کیپشن: City42 - Votters Lahore High Court Bar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ): لاہور ہائیکورٹ بار کے اہل ووٹرز کا اعلان کر دیا گیا، 23 ہزار 761 وکلاء صرف ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے 24 فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے اہل ووٹرز کا اعلان کر دیا گیا، ہائیکورٹ بار کی ممبر شپ رکھنے والے وکلاء کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 23 ہزار 761 وکلاء کو ووٹ ڈالنے کا اہل قرار دیا گیا جبکہ 7 ہزار وکلاء کو واجبات جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا، یہ وکلاء انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔