(سٹی 42)بلوچستان کے تاریخی شہر قلات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق قلات اور اسکے گردو نواح کے علاقوں میں ژالہ باری سے زمین نے سفید چادر اوڑھ لی اور تیز بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ شہر قلات اور گردونواح میں ژالہ باری اور بارش سے موسم سرد ہوگیا۔