ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

“اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام: 20 ارب کے فنڈز جاری، 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندان مستفید

“اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام: 20 ارب کے فنڈز جاری، 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندان مستفید
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:“اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کو رہائشی سہولت فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق اب تک 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 26 ہزار سے زائد خاندانوں کو فوری طور پر اقساط جاری کی جا سکیں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قرضہ جات کی فراہمی کا عمل آسان، شفاف اور میرٹ پر مبنی رکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت صوبے میں 43 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔ حکومت نے پانچ سال کے دوران 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے، جسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا ویژن
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن حقیقی معنوں میں لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے۔