ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحق افراد کیلئے خوشخبری ، نئے فلاحی  پروگرام  کے اجرا کا اعلان

مستحق افراد کیلئے خوشخبری ، نئے فلاحی  پروگرام  کے اجرا کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق افراد کے لیے ایک نئے فلاحی پروگرام ’مریم کو بتائیں‘ کے اجرا کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مالی معاونت کے لیے ’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک امداد حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یکم رمضان سے ’مریم کو بتائیں‘ ہیلپ لائن 1000 فعال ہوجائے گی، جہاں ضرورت مند افراد کال کرکے 10 ہزار روپے کی مالی امداد کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ امداد کے خواہشمند شہری ویب پورٹل یا موبائل ایپ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ای آر میں رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو اس پروگرام کے تحت مالی امداد 24 گھنٹے کے اندر منتقل کردی جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی تصدیق اور رجسٹریشن کے لیے 4 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے دوران ہر ضرورت مند تک حکومتی وسائل کی رسائی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کوئی بھی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہے۔