سٹی 42 : پی ایچ اے کے زیر اہتمام فورٹرس اسٹیڈم میں " شندور پولو" مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین" شندور پولو" مقابلہ ہوا، جہاں ٹیموں کے مابین اعصاب شکن پولو میچ کھیلا گیا، 25 منٹ کے دو ہاف میں 50 منٹ کا کھیل مکمل ہوا ، چترال کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے 6 گول کیے اور ایک گول کی برتری سے میچ جیتا لیا۔ گلگت بلتستان کی ٹیم نے 5 گول کیے ۔
صوبائی وزیر اور ڈی جی پی ایچ اے نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔ جیتنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے اور ٹرفی انعام دیا گیا، جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی انعام دیا گیا۔
فورٹرس اسٹیڈم میں بڑی تعداد میں پنجاب سمیت دوسرے صوبے سے آئے سیاحوں نے میچ دیکھا، شائقین " شندور پولو" کے میچ سے دوران خوب لطف اندوز ہوئے اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی ۔