ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ’جیسا دیس ویسا بھیس‘,کین ولیمسن کا دیسی لُک توجہ کا مرکز بن گیا

 ’جیسا دیس ویسا بھیس‘,کین ولیمسن کا دیسی لُک توجہ کا مرکز بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ولیمسن کا پاکستان میں دیسی اسٹائل توجہ کا مرکز بن گیا۔

دورۂ پاکستان کے دوران کین ولیمسن نے دیسی اسٹائل اپنایا جس کی تصویر سامنے آنے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایک موقع پر ہوٹل میں موجود کین ولیمسن کو سرمئی ٹی شرٹ کے ساتھ سفید رنگ کی دھوتی اور چپل پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 
کین ولیمسن کے اس لباس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ کین ولیمسن نے جنوبی ایشیا کا روایتی لباس پہنا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اسے محض ایک عام تولیہ قرار دیا ہے۔دیگر صارفین نے کین ولیمسن کے اس انتخاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی ثقافت کو اپنانے کی کوشش کی ہے جو قابلِ تعریف ہے۔

واضح رہے کہ کین ولیمسن ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔