ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم پردیسی نے فیروز خان کو باکسنگ مقابلے میں شکست دیدی

 رحیم پردیسی نے فیروز خان کو باکسنگ مقابلے میں شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔

دونوں کے درمیان یہ باکسنگ میچ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا جس میں شائقین کی بڑی تعداد براہِ راست مقابلہ دیکھنے پہنچی۔

15 فروری کو سجے اس مقابلے کے شروع ہونے سے قبل مشہور میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ان کے علاوہ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب، بہن حمائمہ ملک اور بیٹا سلطان بھی اداکار کی سپورٹ کے لیے موجود تھے۔

باکسنگ میچ کے لیے رحیم پردیسی اور فیروز خان رنگ میں اترے جس کے بعد اداکار فیروز خان رحیم پردیسی کے مکوں کو زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے ,رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں 1 کے مقابلے 4 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی،دونوں فائٹرز نے5 راؤنڈز کے مقابلے کے دوران سخت محنت کی لیکن فیروز خان ایک موقع پر توجہ کھو بیٹھے، رحیم پردیسی نے اس کا فائدہ اٹھایا اور فتح حاصل کرلی۔

اگرچہ فیروز لڑائی کے لیے پوری تیاری کے ساتھ اترے تھے لیکن رنگ میں ابتدائی راؤنڈ کے بعد مقابلے کے دوران رحیم پردیسی واضح طور پر غالب اور زیادہ پرجوش نظر آئے جبکہ اداکار ہانپتے ہوئے دکھائی دیے۔

فائٹ کے دوران مکے لگنے کے سبب فیروز خان کو چہرے پر زخم بھی آیا جس سے خون بہنے کے باوجود دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا۔مقابلے کے بعد دونوں نے رنگ میں گلے ملے اور مصافحہ کیا ساتھ ہی ایک دوسرے کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ یہ لڑائی معروف کانٹینٹ کری ایٹر رحیم پردیسی اور داکار فیروز خان کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کے بعد شروع ہوئی تاہم صرف زبانی جمع خرچ کے بجائے انہوں نے باکسنگ رنگ میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ کیا اور فیروز نے رحیم کے دیے چیلنج کو قبول کرلیا۔