ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صائم ایوب  کیساتھ اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیو وائرل

صائم ایوب  کیساتھ اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹاربلے باز صائم ایوب اور ماڈل کشف علی کے مغربی لندن میں ایک ساتھ سیرسپاٹوں کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔ 

 ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی بھی آج کل لندن میں موجود ہیں،ان کی انسٹاگرام پرصائم ایوب کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی اسٹوریز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

 کشف علی کی انسٹاگرام اسٹوریز میں صائم ایوب کو کشف کے ہمراہ بولنگ کرتے اور خوش گوار موڈ میں سیلفیز لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ صائم ایوب آج کل اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور اس دوران اُنہوں نے کچھ فنڈ ریزنگ ایونٹس میں بھی شرکت کی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں ایک خاتون مداح صائم ایوب کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرتے نظر آ ئیں۔  خاتون مداح نے صائم ایوب سے ایک تصویر کی فرمائش کی اور اپنے دوست سے کہا کہ ہماری ایک تصویر بناؤ پھر بیٹسمین سے ان کا حال احوال اور پاکستان واپسی کے بارے پوچھنے لگیں۔ جس پر صائم ایوب خاتون مداح کے سوالات کو نظر انداز کر کے اپنی گاڑی کی طرف بڑھنے لگے تو خاتون نے انہیں طنز کا نشانہ بنایا۔