موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں  شدید سرد رہے گا، تاہم گلگت بلتستان ، چترال اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود  رہنےکے علاوہ  چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔     
ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ رات کے اوقات میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم بالائی   اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات،شانگلہ،  کوہستان،  بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،مالاکنڈ، پشاور، کرم،باجوڑ اور وزیرستان  میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  اور برفباری کا امکان ہے۔  
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔  مر ی، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود  رہنے کے علاوہ  شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش اور ہلکی برفباری  کا امکان ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں  جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرداور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا،  صوبہ کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ  کشمیر  اور گلگت  بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  چند مقا ما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور برفباری  کی توقع ہے۔