(علی ساہی)ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کےلئے کووڈ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی،ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر نےلاہور سمیت پنجاب بھر میں مراسلہ جاری کردیا۔
لاہورسمیت پنجاب بھرکے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے اچھی خبر، ڈرائیونگ لائسنس کے کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی۔کورونا وائرس کے دوران ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط لازمی قرار دی گئی تھی۔
ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹررفعت بخاری نےکورونا وائرس میں ٹھہراؤ آنے کے بعد اب کورونا سرٹیفکیٹ کی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی شرط کو ختم کردیا گیا۔شہری اب کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا۔