عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کب ریلیز ہو گی،نئی تاریخ سامنے آ گئی

Indian actor
کیپشن: Amir khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ  اداکار عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز ملتوی، فلم کی ریلیز کے لئے نئی تاریخ سامنے آ گئی۔

عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ 2022 میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں  سے ایک ہے،  یہ ہالی ووڈ فلم ’’فوریسٹ گمپ‘‘ کا ہندی ری میک ہے جو رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

عامر خان پروڈکشن  ہاؤس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  بتایا کہ فلم مقررہ وقت پر مکمل نہیں کی جاسکی  لہذا اب فلم 14 اپریل کے بجائے اب 11 اگست 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کر دی جائے گی۔

فلم میں مرکزی کردار میں عامر خان اور کرینا کپور ہیں۔ فلم کی ابتدائی فوٹوگرافی چندی گڑھ میں 31 اکتوبر 2019ء کو شروع ہوئی ۔ واضح رہے کہ فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔