ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتی عزیرالرحمان کیس؛ متاثرہ طالبعلم عدالت پیش، ہوشربا انکشافات

Mufti Abdul Aziz Student harassment case
کیپشن: Mufti Abdul Aziz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے مقدمے میں پیشرفت،  متاثرہ طالب علم نے عدالت پیش ہوکر ملزم عزیز الرحمان کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کی عدالت میں متاثرہ طالب علم نے بیان قلمبند کرایا،  متاثرہ طالب علم صابر شاہ نے ملزم کیخلاف گواہی میں بڑے انکشافات کردیے۔ مفتی عزیز الرحمان 3برس تک جنسی استحصا ل کا نشانہ بناتا رہا ، متاثرہ طالب علم 2013میں متعلقہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کیلئےداخلہ لیا ، ملزم نے امتحانات پر عائد پابندی ختم کرنے اور پاس کرانے کا لالچ دیا۔

مدرسے کی انتظامیہ کو مفتی عزیز کی ویڈیوز اور آڈیوز دیں ، ویڈیوز دیکھنے کے بعد مدرسے کی انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمان کو عہدے سے ہٹایا ، ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مفتی عزیز کے بیٹوں نے جان سے مارنے کی کوشش کی ، شریک ملزموں سے سامنا ہوا تو بھاگ کر جان بچائی ، ملزموں کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ، ملزموں کے خلاف 164 کا بیان بھی قلمبند کرایا دیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer