معروف بھارتی گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

Bappi Lahiri passes away
کیپشن: Bappi Lahiri
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف گلوکار اور موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہوگیا۔ انہوں نے آج ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔

بھارتی گلوکار اور موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بپی لہری بیماری کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔بپی لہری کو بالی ووڈ کا روک سٹار کہاجاتا تھا۔پی لہری جن کا اصل نام آلوکیش لہری تھا۔ وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔
بپی لہری نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی یادگار نغموں کا تحفہ دے کر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے چلتے چلتے، ڈسکو ڈانسر، اور شرابی جیسی کئی فلموں میں مقبول گانے پیش کئے۔ انہوں نے 2020 میں ریلیز ہوئی فلم باغی 3 میں آخری بار گانا گایا تھا۔ان کے والد کا نام اپریش لہری اور والدہ کا نام بنساری لہری تھا۔

بپی لہڑی نے صرف تین سال کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کردیا تھا، جس کے بعد ان کے والد نے انہیں مزید تربیت دی۔ 17 سال کی عمر سے ہی بپی لہری موسیقار بننا چاہتے تھے اور ایس ڈی برمن ان کے لیے مشعل راہ تھے جبکہ اپنی نوعمری میں ہی وہ ایس ڈی برمن کے گانے سنتے اور ریاض کیا کرتے تھے۔ بالی ووڈ کو راک اور ڈسکو موسیقی سے متعارف کروانے والے بپی لہری نے اپنی دھنوں پر نوجوانوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ مشہور موسیقار اور گلوکار بپی لہری نے کئی چھوٹی و بڑی فلموں میں اداکاری بھی کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer