ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرہ آفا ق کرکٹر کرس گیل پاکستان پہنچ گئے

 شہرہ آفا ق کرکٹر کرس گیل پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہرہ آفا ق کرکٹر کرس گیل پاکستان پہنچ گئے ہیں،وہ کو ئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی جا نب سے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کھیلیں گے۔

تفصیلا ت کے مطا بق کر س گیل نے پا کستان آمد کے بعد ایک ویڈیو پیغا م بھی جاری کیا ہے جس میں پاکستانی لو گوں کے کر کٹ سے لگاﺅ کی تعریف کی اور کہا کہ میں خود بھی پا کستان آنے کیلئے پر جوش تھا۔

 پی ایس ایل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، پانچ مزید غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بنے گئے ۔ایک امریکی کھلاڑی علی خان بھی پی ایس ایل سے منسلک ہو گئے ، علی خان اور آسڑیلوی سپنر فواداحمد اسلام آباد یونائیٹڈکا حصہ بن گئے ،کرس جارڈن کی جگہ آئرلینڈکے پال سٹرلنگ اسلام آباد یونائیٹڈکا حصہ بن گئے۔

 فاف ڈپلیسی لیگ کے چند میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ہو گئے ،ڈوپلیسی چند میچز میں کرس گیل کی جگہ لیگ کاحصہ بنیں گے،ٹام کیڈمور کو پشاور زلمی نے منتخب کرلیاہے،کیڈمورلیونگ سٹون کوجگہ پشاور زلمی کاحصہ ہوں گے ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer