سٹی 42: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوگیا. انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 159روپے 54 پیسے پر کلوز ہوئی۔
دوسری جانب رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہا۔۔۔دن کے اختتام پر سونا 300روپے فی تولہ سستا ہوگیا سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار گاہکوں سے خالی رہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دوسرے سونا 200روپے فی تولہ سستا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 10ہزار 800روپے دیکھی گی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ2ہزار 25روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار 387روپے رہی اسی طرح صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1380روپے ریکارڈ کی گی سونے کی بلند ترین قیمتوں اور مہنگائی نے متوسط طبقے کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے متوسط طبقے اب سونے کی بجائے مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔