معروف بالی وڈ اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل

معروف بالی وڈ اداکارہ نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور ان کی شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں کے علاقے باندرہ میں بزنس مین ویبھوو ریکھی کے گھر ہوئی ہے جس میں فیملیز کے علاوہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور جیکی بھگنانی بھی شریک ہوئے، دیا مرزا نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر  ویبھوو ریکھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

دونوں کی جوڑی نے تقریب سے باہر میڈیا کے سامنے آئے اور تصاویر کھنچوائیں جبکہ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی، اس موقع پر زندگی کے نئے سفر کے حوالے سے خوشی ان کے چہرے پر عیاں تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جوڑے کی شادی کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں، باندرا کے گھر میں ہونے والی شادی کی رسومات کے بعد جوڑے فوٹو گرافروں کو پوز بھی دیئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

خیال رہے کہ 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں دیا مرزا کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی، اُن کی دوسری شادی سے متعلق خبریں 14 فروری سے سامنے آرہی تھیں، دیا مرزا نے خود بھی انسٹاگرام پر اس حوالے تصاویر شیئر کی اور خبروں کی تصدیق کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer