سٹی42 کی خبر پر ایکشن، پتنگ بازی کرنیوالے2 اہلکار معطل

سٹی42 کی خبر پر ایکشن، پتنگ بازی کرنیوالے2 اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے خود پتنگ باز نکلے، نشتر کالونی میں پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کی پتنگ بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ اہلکاروں کی پتنگ بازی کی خبر نشر ہوتے ہی سی سی پی او نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے خود پتنگ باز نکلے، نشتر کالونی میں پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کی پتنگ بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  اہلکاروں کی پتنگ بازی کی خبر نشر ہوتے ہی سی سی پی او نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

پولیس اہلکار رضوان اور عبداللہ کی پتنگ بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کی پتنگ بازی کی فوٹیج 42 کو موصول ہوگئی ہے۔پولیس اہلکار رضوان اور عبداللہ نے پتنگ بازی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کی پتنگ بازی کی فوٹیج نشر ہونے پر سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پتنگ بازی کے باعث ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوا تھا اور پہلے بھی پتنگ بازی کے باعث متعدد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

            

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار ساندہ اور سمن آباد یونٹ میں تعینات ہیں جنہیں معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer