اداکارہ مایا علی اورشہریارمنور کے رقص کی ویڈیو وائرل

اداکارہ مایا علی اورشہریارمنور کے رقص کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہ مایا علی اورشہریار منورکی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے، مداحوں کی جانب سے دونوں کے ایک ساتھ ڈانس کی ویڈیو کوخوب سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں مایا علی دولہے کی بہن بنی ہوئی سب سے منفرد نظر آرہی ہیں,دوروزقبل افنان قریشی کی مایوں کی تقریب تھی جس میں مایا علی ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیے بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

گزشتہ روزمایا علی کے بھائی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکار شہریار منور بھی شریک ہوئے جب کہ شادی کی تقریب میں مایا علی اورشہریار منورکے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے,مداح دونوں کی جوڑی کو خوب سراہ رہے ہیں اور انہیں بہترین جوڑی قرار دے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer