او ٹی سی لاہور چیلنج کپ، اپالو کلب اور جلو جم خانہ نے کوالیفائی کرلیا

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ، اپالو کلب اور جلو جم خانہ نے کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حافظ شہباز علی) او ٹی سی لاہور چیلنج کپ کے دوسرے مرحلے میں اپالو کلب اور جلو جم خانہ نے اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے کوالیفائر مرحلے میں جگہ بنالی، کریسنٹ کلب اور دھرمپورہ جم خانہ کا سفر دوسرے مرحلے میں ختم ہو گیا۔

ریس کورس گراﺅنڈ پر اپالوکلب نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے، ایاز تصور نے 116 رنز بنائے، جنید علی 43، عصید امین 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، کریسنٹ کلب کے اسد اللہ نے 5، بلال اقبال اور عمر فاروق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں کریسنٹ کلب کی ٹیم 83 رنز بنا کر آﺅٹ گئی، زید عالم 34 اور صداقت علی 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اپالو کلب کے نئیر عباس نے 3، عصید امین، محمد رمیز اور اسد رفیق نے دو، دو کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا، سنچری بنانے پر اپالو کلب کے ایاز تصور مین آف دی میچ قرار پائے، ایل سی سی اے گراﺅنڈ پر جلو جم خانہ نے دھرم پورہ جم خانہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، دھرمپورہ جم خانہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے ۔

سلمان قادر نے 102، انس مصطفے 80 اور رحمان قادر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، جلو جم خانہ کے حسن صغیر،عثمان شفقت اور ظفر اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، جواب میں جلو جم خانہ نے 34 ویں اوور کی دوسری گیند پر 4 ر وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کرلی، حسام مبشر نے 107 رنز بنائے محمد دانش 76 اور قاسم بٹ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دھرمپورہ جم خانہ کے سلمان قادر نے 2 جبکہ اسامہ اور رحمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، میچ میں عمدہ سنچری اسکور کرنے پر جلو جم خانہ کے حسام محفوظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

Sughra Afzal

Content Writer