ویب ڈیسک : 2025 میں گوگل کی سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی فلموں کی فہرست سامنے آئی ہے ۔جو سال کی سب سے زیادہ سرچ کی گئی فلمیں ہیں۔ہ 2025 میں بالی ووڈ کی ایسی ٹاپ سات فلمیں کونسی تھیں جن کو لوگ گوگل پر سرچ کرتے رہے۔
2025 بالی ووڈ فلموں کے لیے اچھا رہا۔ اس سال کئی فلموں نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا۔ متعدد ویب سیریز نے شائقین سے دادحاصل کی لیکن جن فلموں نے انٹرنیٹ پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی وہ گوگل پر سال 2025 میں سرفہرست رہیں۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ان میں سب سے پہلے آہان پانڈے کی فلم’’سیارہ ‘‘ہے۔ اس رومانوی ڈرامے میں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی جوڑی نے سنسنی پیدا کی۔ اپنی شاندار اداکاری اور دل کو چھو لینے والے گانوں سے فلم نے شائقین کے دل موہ لئے۔ اس سال کسی اور فلم نے اتنی مقبولیت حاصل نہیں کی جتنی اس فلم نے کی۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم ہے۔
2۔دوسری فلم ہے ’’کاانتارا: اے لیجنڈ: چیپٹر 1‘‘ سپر ہٹ فلم کانتارا کا پریکوئل، جو کدمبا خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس فلم کے ساتھ، رشبھ شیٹی نے ایک بار پھر اپنی بے مثال اداکاری کا ثبوت دیا۔ فلم کی اداکاری، ڈائریکشن اور تحریر سب ہی بہترین تھی۔ فلم نے باکس آفس پر 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔
3۔تیسرے نمبر پر رجنی کانت کی’’قلی‘‘ ہے ۔ سپر اسٹار نے ایک بار پھر ایک عام مزدور کے کردار سے مداحوں کے دل جیت لئے۔ لوکیش کنگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن فلم میں عامر خان اور ناگارجن نے بھی اداکاری کی تھی۔
4۔چوتھے نمبر پر آنیوالی فلم ہے ہریتک روشن کی ’’وار 2‘‘ جہاں انہوں نے ایک بار پھر را ایجنٹ کبیر دھالیوال کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی شناخت بنائی۔ ایکشن، نئی ٹیکنالوجی اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں کیارا اڈوانی بھی نظر آئیں۔
5۔پانچویں اور سب سے خاص فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ ہے۔ 2016 میں دستک دینے والی یہ رومانوی فلم 2025 میں دوبارہ ریلیز ہوئی اور شائقین سےاسے خوب پذیرائی ملی۔ ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین کی جوڑی ایک سنسنی خیز تھی۔
6۔ چھٹے نمبر پر ، ’’مارکو ‘‘ایک ملیالم انتقامی سنسنی خیز فلم ہے جس میں ایک شخص ایک دوست کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ فلم کی غداری، تشدد اور شدید ایکشن نے کافی تفریح فراہم کی۔
7۔۔ساتویں نمبر پر رام چرن کی فلم "گیم چینجر" کا آتا ہے۔ انہوں نے اس فلم میں ایک آئی اے ایس افسر کے کردار سے مداحوں کو مسحور کر دیا۔ شنکر کی ہدایت کاری میں کیا.را اڈوانی نے اس سیاسی تھرلر میں مداحوں کو دنگ کر دیا۔