ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل

وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 وفاقی شرعی عدالت اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں ہی اپنے فرائض انجام دیا کرے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر کورٹ رومز تیار کر لیے گئے، کورٹ رومز کے باہر وفاقی شرعی عدالت کے ججز کی نیم پلیٹس بھی لگا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کچھ دن تک ہائیکورٹ میں شفٹ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی اور آئینی عدالت کی منتقلی کی منظوری دی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer