ویب ڈیسک :بونڈای بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے دوران حملہ آور سے بندوق چھیننے والے احمد کیلئے 9 ارب ڈالر سے زائد ملکیت رکھنے والے یہودی سرمایہ کاری بینکر نے بڑے انعام کا اعلان کردیاہے۔
رپورٹس کے مطابق یہودی سرمایہ کاری بینکر بل ایکمین نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ’کیا کوئی تصدیق شدہ فنڈ قائم کرسکتا ہے تاکہ انہیں اور ان کی فیملی کو انعام دیا جاسکے؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فنڈ کے تحت بل ایکمین کی جانب سے احمد کیلئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان کیا گیا ہے، اس فنڈ ریزر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔