سٹی42: محکمہ سکول ایجوکیشن نے ساڑھے 13 ہزار سے زائد سکول ٹیچرز کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ٹی آئیز کے اپوائنٹمنٹ آرڈرز آج جاری کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں محکمہ نے سکول ایجوکیشن کی ٹیم کی میٹنگ طلب کی تاکہ ریکروٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی جا سکے۔
محکمہ نے واضح کیا کہ اپوائنٹمنٹ لیٹرز سکول کے سربراہان ہی جاری کریں گے اور سکول ہی اپوائنٹنگ اتھارٹی ہوں گے۔