ویب ڈیسک :بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار انوج سچدیو پر پارکنگ کے تنازع پر فلیٹ کے رہائشی نے حملہ کردیا۔
اداکار انوج سچدیو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں حملہ آور کو اداکار پر گالی گلوچ کرتے ہوئے سنا گیا اور ان پر ڈنڈے سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محافظ اسے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں یہ ثبوت پوسٹ کررہا ہوں اس سے پہلے کہ یہ شخص مجھے یا میری املاک کو کوئی نقصان پہنچے۔
انوج نے کہا کہ اس نے مجھے اور میرے پالتو کتے کو ڈنڈے سے مارنے کی کوشش کہ یہ شخص ونگ فلیٹ 602 کا رہائشی ہے جبکہ اس نے غلط جگہ پر پارکنگ کی تھی۔
اداکار کو ناصرف چوٹیں آئی بلکہ ان کے سر کے خون بھی بہنے لگا، حملہ آور نے دعویٰ کیا کہ کتنے اسے کاٹا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین انوج کو فوری طور پر قانونی کارروائی کا مشورہ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انوج سچ دیوا بھارتی ڈراموں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور ساتھ نبھانا ساتھیا جیسے مایہ ناز ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔