وسیم احمد: پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک اجلاس، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کی، نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی منظوری، ایل سی سی اے گراؤنڈ کو اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، بی او جی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔
لندن و نیو یارک میں روڈ شوز کی کامیابی پر محسن نقوی اور ٹیم کو محنت کوسراہا گیا، سری لنکن ٹیم کا حالیہ دورہ جاری رکھنے پر چیئرمین پی سی بی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، بی او جی ممبران کی جانب سے محسن نقوی سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کروائی گئی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹورکو جاری رکھنے کا کریڈٹ صرف مجھے نہیں،پوری ٹیم کو جاتا ہے، ہم نے اخلاص سے محنت کی اور اللہ تعالٰی نے مدد کی،پی ایس ایل روڈ شوز کی کامیابی پی سی بی ،پی ایس ایل کی ٹیم کی کی کامیابی ہے،پی ایس ایل کو انٹرنیشنل برانڈ بنانے کیلئے سب نے شبانہ روز محنت کی،کوشش ہے پی ایس ایل 11 کے میچ مظفرآباد سٹیڈیم میں کرائے جائیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مظفرآباد سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز بھی کرائیں گے،اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہو گا،ریجنل لیول پر معروف نجی فرم نے کلبز کی سکروٹنی کا آغاز کر دیا ۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے روڈ شوز کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی، مستقبل کے آئی سی سی وویمنز و مینز کرکٹ ٹورنامنٹس بارے بریفنگ دی گئی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر بریفنگ دی گئی، نچلی سطح پر ٹورنامنٹس و میچز کی تعداد میں اضافے کے بارے بریف کیا گیا۔
بورڈ آف گورنرز کے ممبران اسماعیل قریشی،طارق سرور ،سجاد علی کھوکھر،انوار غنی،ظہیر عباس اور تنویر احمد ، ظفر اللہ،مصطفے رمدے،عدنان ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ،سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر،ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر ،ڈومیسٹک کرکٹ،کمرشل کی شرکت کی۔