پولیس کانسٹیبلز کی سنی گئی،بڑی مشکل حل

Police constable,promotion exams,City42
کیپشن: Punjab police file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کانسٹیبلز کو اب ترقی کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا،کانسٹیبلز کیلئے بروقت ترقیاتی امتحانات کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
لسٹ اے ،لسٹ بی کے امتحانات کے حوالے سے مراسلہ جاری،سٹینڈنگ آرڈر 8/2001میں ترمیم کرکے امتحانات لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق لسٹ اے کا امتحان جنوری کے دوسرے ہفتے میں لیا جائے گا ،لسٹ بی کا امتحان فروری کے دوسرے ہفتے میں لیا جائے گا۔
پولیس افسران 25دسمبر تک امتحانات کا شیڈول آئی جی آفس بھجوائیں گے، ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹو نے متعلقہ پولیس افسران کو مراسلہ بھجوادیا۔