عورتوں کی شادی کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے پر غور

عورتوں کی شادی کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے پر غور
کیپشن: India wedding age
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی حکومت تجاویز پر غور کر رہی ہے کہ عورتوں کی شادی کی قانونی عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کردی جائے۔ 

بھارتی اخبار 'دی ہندو' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ذارئع نے یہ دعوی کیا ہے کہ سماٹا پارٹی کی سابق رہنماء جیا جیٹلی کی سربراہی میں قائم کی گئی ٹاکس فورس نے یہ تجاویز حکومت کو پیش کردی ہیں جس کے تحت عورتوں کی شادی کی قانونی عمر بھی مردوں کے برابر کردی جائے اور کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق  اس سلسلے میں حکومت پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس ایک بل پیش کرے گی جس کے تحت بچوں کی شادی پر ممانعت کے قانون 2006 میں ترمیم پیش کی جائے گی۔ 

بھارت میں اس وقت عورتوں کی شادی کی عمر کی حد 18 سال جبکہ مردوں کی 21 سال ہے۔ 

ایک سال قبل وزیراعظم نریندر مودی نے تجاویز مانگی تھیں کہ عورتوں کی شادی کی قانونی عمر کا ازسرنو تعین کیا جائے۔ 

ٹاسک فورس کی سربراہ جیا جیٹلی کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے  دو وجوہات پر غور کیا ہے۔ ایک تو یہ کہ اگر ہم عورتوں کی برابری کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ہر شعبے میں اس پر عمل کرنا ہوگا۔ اب یہ پرانی روایت ہوگئی کہ عورت کی شادی کی عمر 18 سال ہونی چاہئے اور مردوں کی 21 برس کیونکہ مردوں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کمانے کا بندوبست کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم عورتوں کو بھی پورا حق دیں گے کہ وہ تعلیم مکمل کرکے مردوں کی طرح خودمختار ہو جائیں اور اپنی فیملی کی سپورٹ کریں۔ 

جیا جیٹلی کا کہنا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات سے رائے مانگی انہیں بڑی خوشی ہوئی کہ تمام مذاہب کی خواتین چاہتی ہیں کہ ان کی شادی کی عمر 22 سے 23 برس ہونی چاہئے۔