میری نازیبا تصاویر برآمد کرکے ڈیلیٹ کروائی جائیں، سٹیج اداکارہ عدالت پہنچ گئی

Stage actress Mahnoor
Mahnoor

عثمان الیاس:  سٹیج ادکارہ سدرہ لطیف عرف ماہ نور نے نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے خلاف سیشن عدالت  میں درخواست دائر کردی ۔

سٹیج ادکارہ سدرہ لطیف عرف ماہ نور نے درخواست میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ،ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا  ہے اور درخواست میں عمران اور حنا عمران کو نامزد کیاگیا ہے۔ماہ نور  نے ملزمان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر مجھے تعلق قائم کیا، تعلق قائم کرنے کے کچھ عرصے بعد ملزم نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، جس  کے باعث میں نے تعلق ختم کردیا۔

تاہم اس کے بعد  عمران نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور میری تصاویر ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر شئیر کردیں اور  تاحال مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے، ملزم عمران  سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھے بدنام کر رہا ہے۔ ماہ نور نے استدعا کی کہ مجھے بلیک میل اور بدنام کرنے کے الزام میں عمران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اورمیری تصاویر اور ویڈیوز کو بازیاب کروا کر حذف کیاجائے۔