آتش بازی کا خوفناک انجام ۔۔دولہا دلہن کی بگی کو آگ لگ گئی

آتش بازی کا خوفناک انجام ۔۔دولہا دلہن کی بگی کو آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کے شہر گجرات میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور دلہن کو لیکر جانیوالی بگی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک گھوڑا گاڑی میں آگ بھڑک اٹھتی ہے جس میں دلہا اور دلہن سوار ہوتے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ یہ واقعہ گجرات کے پنچ محل ضلع کا ہے۔ شادی کی بارات میں لوگ ناچ رہے تھے اور پٹاخے پھوڑ رہے تھے۔ گھوڑا گاڑی میں کچھ پٹاخے رکھے گئے تھے جس میں آگ لگ گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بگی کو آگ لگتے ہی دولہا چھلانگ لگا کر نیچے اترتا ہے ۔

باراتی آگ کے شعلوں پر پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں آگ پر قابو نہیں پایا جاسکتا تو قریبی دکانوں سے آگ بجھانے کے آلات لاکر آگ پر قابو پایاجاتا ہے۔