پنجاب میں دھند ہی دھند،موٹروے پرراستے گم ۔۔پروازوں کاشیڈول درہم برہم

پنجاب میں دھند ہی دھند،موٹروے پرراستے گم ۔۔پروازوں کاشیڈول درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے پرراستے گم ہوگئے۔ لاہورسےرجانہ ، لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے  بند۔لاہورسےسیالکوٹ موٹروے کوبھی بند کردیاگیا۔شدیددھندکےباعث موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکم،ایم فائیوشیرشاہ سے رحیم یارخان تک بند ۔لاہورایئرپورٹ کارن وے تاحال بند۔۔فیصل آباد،سیالکوٹ ایئرپورٹ پربھی پروازوں کاشیڈول درہم برہم۔

 پنجاب  کے میدانی علاقے شدید  دھند لپیٹ میں ہے موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ  موٹروے ایم تھری کولاہور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے،ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، ایم 11لاہور سے سیالکوٹ دھند کی وجہ سے بند کیا ہے،موٹروے پولیس کے مطابق مسافروں کی حفاظت  کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروےبند کی گئی ہے،موٹر وے پولیس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،دوران سفر گاڑی کے درمیان فاصلہ رکھیں،فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں تاکہ غیر ضروری حادثات سے بچا جا سکے۔ 

 دوسری جانب فیصل آباد،سیالکوٹ ایئرپورٹ پربھی پروازوں کاشیڈول درہم برہم ہے،  لاہور ایئر پورٹ رن وے پر حد نگاہ 20 میٹر ہے جس کے باعث فلائٹ شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ایئر لائنز انتظامیہ نےپیشگی انتظامات، متعدد پروازوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ۔ لاہور سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 17کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں ۔ گلگت جانے والی پرواز پی کے 609 ک اور گلگت سے آنے والی پروازپی کے 610 منسوخ ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 32 ، کراچی جانے والی پی کے 303 کو منسوخ کردیا گیا۔  شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 186 کو منسوخ کردیا گیا۔