سردی میں اضافہ کیساتھ سبزی، پھلوں، فارمی مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ

 سردی میں اضافہ کیساتھ سبزی، پھلوں، فارمی مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: سردی میں اضافہ کیساتھ سبزی، پھلوں، فارمی مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،  شہریوں نے حکومتی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کر دیا.

 تفصیلات کے مطابق  سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ مرغی کے گوشت، انڈے اور سبزی سب ہی مہنگے ہوگئے، شہر میں سرکاری ریٹ لسٹ میں سیب 128 روپے جبکہ اوپن 140 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے، اسی طرح، امرود 86 کی بجائے 100، فروٹر 79 روپے درجن،کینو 76 روپے درجن، مسمی 90 روپے درجن میں فروخت ہوئے،ادرک 720 کی بجائے800 روپے،آلو 47 کی بجائے 60 روپے اور پیاز 41 روپے کی بجائے 50 روپے،ٹماٹر 100روپے کی بجائے 120،لہسن 275 کی بجائے 300 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔


شہر میں فارمی مرغی کے گوشت میں ایک ہفتہ میں 11 روپے اضافہ ہوا، گوشت 316 روپے جبکہ انڈے ایک ہفتہ میں سات روپے اضافہ کیساتھ 194 روپے تک پہنچ گئے،


شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ان کا ماہانہ بجٹ متاثر ہوتا ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer