ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں- اوورسیز پاکستانیو ں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئررہنما چوہدری آفتاب نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ چوہدری آفتاب نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کواوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
دیارغیر میں محنت کر کے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجنے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو فعال کیا ہے۔ یہ کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہے - اوورسیز پاکستانیو ں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے - ملکی معیشت کے فروغ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے - حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی- چوہدری آفتاب نے وزیراعلی پنجاب کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی جس پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پہلی فرصت میں برطانیہ کا دورہ کروں گا۔

Shazia Bashir

Content Writer