ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغلپورہ میں نامعلوم افراد نے دو دوستوں کو قتل کر دیا

مغلپورہ میں نامعلوم افراد نے دو دوستوں کو قتل کر دیا
کیپشن: City42- Murder Mughalpura
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان): مغلپورہ کے علاقے رام گڑھ میں دو  دوستوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے رام گڑھ میں دو دوستوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگئے. حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔

نعمان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نعمان کو فون آیا اور وہ اپنے دوست علی رضا کے ساتھ چلا گیا۔ دس منٹ بعد ہی قتل کی اطلاع مل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین بھی سابق ریکارڈ یافتہ ہیں۔ تفتیش کی جا رہی ہے جلد حقائق سامنے آجائے گئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہلے بھی قتل کی ورادات ہوئی تھی۔ نا معلوم افراد قتل کر کے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے جن کا پولیس آج تک سراغ نہیں لگا سکی۔