ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکارہ ندا چودھری ایف بی آر کے شکنجے میں آگئیں

سٹیج اداکارہ ندا چودھری ایف بی آر کے شکنجے میں آگئیں
کیپشن: City42 - Nida Chaudhry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی): ایف بی آر نے سٹیج کی معروف اداکارہ ندا چودھری کے خفیہ بنک اکاؤنٹس میں 3 سال کیلئے جمع کرائے گئے 3 کروڑ 10 لاکھ کا سراغ لگالیا۔ ایف بی آر کو اطلاع ملی کی ڈاکٹرز ہسپتال میں قائم حبیب بینک برانچ میں ندا چودھری کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ 10 لاکھ موجود ہیں۔

 ایف بی آر کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سٹیج اداکارہ کے اکاؤنٹس میں 2 کروڑ روپے ایک سال جبکہ 50 لاکھ 3 سال کیلئے جمع ہیں۔ اداکارہ نے مزید 60 لاکھ روپے ایک سال کے لئے اکاؤنٹ میں جمع کروا رکھے ہیں۔ ایف بی آر نے سال 2015-16ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ندا چودھری کو نوٹسز جاری کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ندا چودھری نے محکمہ کو اپنے گوشواروں کی کاپیاں پیش کر دیں۔ ایف بی آر نے سائرہ المعروف ندا چودھری کے گوشواروں کی تصدیق کی تو ایف بی آر کی مہریں جعلی نکل آئیں۔ ایف بی آر نے اکاؤنٹس چھپانے اور گوشواروں کی جعلی کاپیاں پیش کرنے پر اداکارہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید  جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

<iframe width="1686" height="581" src="https://www.youtube.com/embed/KS5sHBffUb0" frameborder="0" gesture="media" allow="encrypted-media" allowfullscreen></iframe>