ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک میں الیکٹروبس کے بعد صاف پانی کا منصوبہ، مریم نواز کا اہم اقدام

اٹک میں الیکٹروبس کے بعد صاف پانی کا منصوبہ، مریم نواز کا اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ضلع میں عوامی ضروریات اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد دی اور اٹک میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ الیکٹروبس کی فراہمی پر شہریوں کی جانب سے خوشگوار ردعمل سامنے آیا ہے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین بس سروس میں مفت سفر عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہات کی اپ گریڈیشن کو بھی انقلابی اقدام قرار دیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی طرز پر صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 صوبائی وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے تمام شہروں کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ان کا عزم ہے۔