ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر سبزیوں اور پھلوں کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں خریداری پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جبکہ انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرتے ہوئے مختلف سبزیوں اور پھلوں کی من مانے ریٹس پر فروخت جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ ریٹس میں نمایاں فرق کے باعث ان کے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ میں پیاز کا سرکاری ریٹ 165 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم یہ 250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر 160 کے بجائے 350 روپے، دیسی لہسن 160 کے بجائے 250 روپے اور ادرک 335 کے بجائے 450 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح شوگر فری آلو کا سرکاری نرخ 35 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پھول گوبھی 180 کے بجائے 240، بھنڈی 160 کے بجائے 260 جبکہ بینگن 90 کے بجائے 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔

ایرانی کھجور کا سرکاری ریٹ 460 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ چیکو 205 کے بجائے 280، گرما 185 کے بجائے 260 اور آم چونسہ لیٹ 310 کے بجائے 450 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح امرود کا سرکاری ریٹ 190 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو، جبکہ ناشپاتی کا سرکاری نرخ 260 روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

کیلے کا سرکاری ریٹ 210 روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کروایا جائے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف نرخ نامے جاری کرنا کافی نہیں، بلکہ مارکیٹ میں سرکاری قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو ناجائز منافع خوری سے ریلیف مل سکے۔