ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ آج آسمان پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 28 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

موسمی اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔