سٹی42: پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا کے لئے بڑا اعزاز ہے کہ انہیں امریکہ کی یونیورسٹی میں فل سکالرشپ پر داخلہ مل گیا.
عمر رانجھا کو ییل لاء سکول امریکہ میں فل سکالرشپ پر ایل ایل ایم میں داخلہ ملا ،پاکستان سے عمر رانجھا کو 12 سال بعد ییل یونیورسٹی میں سکالرشپ پر داخلہ لینے کا اعزاز حاصل ہوا ،عمر رانجھا نے امریکہ جانے سے قبل ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان ، پرنسپل تسنیم کوثر سے اظہار تشکر کیا امریکہ کی یونیورسٹی میں ایل ایل ایم میں داخلہ لینے والے عمر رانجھا کی سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا والدین کی دعاؤں اور پاکستان کالج آف لاء کے اساتذہ کی محنت کے باعث کامیابی ملی ، پاکستان میں وکالت کے روشن مستقبل کے وسیع مواقع ہیں ،پرنسپل کالج آف لاء پروفیسر تسنیم کو بھی اعزاز حاصل رہا ہے کہ انہوں نے ابھی ییل لاء سکول سے قانون کی تعلیم حاصل کی ، پروفیسر تسنیم کوثر نے عمر رانجھا کو ییل لاء سکول میں داخلہ مل ے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ،عمر رانجھا کو امریکہ کی نامور یونیورسٹی میں سکالرشپ پر داخلہ مل جانا ہمارے ملک ، لاہوریوں اور پاکستان کالج آف لاء کے لئے بھی ایک اعزاز ہے.