ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی عدالتی چھٹیوں کے ساتویں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تیسرا ترمیمی روسٹر جاری کیا گیا۔
ترمیم شدہ روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور پر 18 اگست سے مجموعی طور پر 14 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، جن میں چار ڈویژن بنچ بھی شامل ہیں۔،ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔
ڈویژن بنچ نمبر دو جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان پر مشتمل ہوگا۔
ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا۔اس کے علاوہ چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 14 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات سنیں گے۔ ان میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس راجہ غضنفر علی خان، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں فوری نوعیت اور اہم مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری کیا جاتا ہے تاکہ زیر التواء مقدمات کے بروقت فیصلے یقینی بنائے جاسکیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App