ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر 18 اگست کو ریٹائر ہوں گے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر 18 اگست کو ریٹائر ہوں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر 18 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر اپنی 60 سال کی عمر پوری ہونے پر 18 اگست کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے،۔ وہ اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔محمد ابراہیم اصغر نے 14 مئی 2004 کو عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور طویل عدالتی خدمات کے بعد اس وقت سنیارٹی لسٹ میں چھٹے نمبر پر فائز تھے۔رواں سال کے اختتام تک عدلیہ کے متعدد سینیئر ججز بھی ریٹائر ہوں گے، جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی (15 اکتوبر)، سیشن جج شاہد اسلام (3 نومبر، پریزائڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ ڈی جی خان)، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز مارتھ (7 نومبر)، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان (13 نومبر)، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد (23 نومبر)، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید (28 نومبر) اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال (31 دسمبر) شامل ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer