ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار

برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرا افسوس ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جان کی بازی ہار گئے، جو ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

جین میرٹ نے کہا کہ مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شامل تمام عملے کی بہادری اور خدمات کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں اور نقصانات کے ازالے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔