ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ؛ چاروں کیٹیگریز میں6 پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

Asian Junior Squash Championship, China, Pakistan,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 30 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ چین کے شہر دالیان میں شروع ہوگئی، پہلے روز پاکستان کے تمام کھلاڑیوں ےمختلف ایج گروپس میں اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

انڈر 19 کیٹیگری

انڈر 19 کیٹیگری میں پاکستان کے انس علی شاہ نے پہلے میچ میں ملائشین پلیئر تھو وا یان کو تین - ایک سے ہرایا۔ انس کی جیت کا اسکور  11-4، 8-11، 6-11 اور 3-11 رہا۔

دوسرے راؤنڈ میں انس انڈیا کے سوریا باوا سے مقابلہ کریں گے۔

 انڈر 17 کیٹیگری

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی انڈر 17 کیٹیگری میں عبداللہ نواز اور  عبداللہ ندیم پہلے راؤنڈ میں کامیاب ہوگئے ۔ عبداللہ نواز نے انڈیا کے گورویر سنگھ کو تین - صفر سے شکست دی ۔ گورویر کیخلاف عبداللہ نواز نے 3-11، 7-11 اور 4-11 سے میچ جیتا جبکہ عبداللہ ندیم نے مکاؤ کے لیونگ کینگ ان کو 18 منٹ میں ڈھیر کردیا۔

انڈر 15 کیٹیگری

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کے ابراہیم زیب نے پہلے راؤنڈ میں چینی پلیئر ہین لی چون کو 15 منٹ میں تین - صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا

 انڈر 13  کیٹیگری

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی انڈر 13  کیٹیگری میں احمد رایان اور نعمان خان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ نعمان نے ہانگ کانگ کے چینگ اوگسٹ ہونگ اور احمد رایان نے ملائشیا کے جیدن لو وہ کو ہرایا۔