ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے131:عدالت نےدوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونےپرنمٹادی

این اے131:عدالت نےدوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونےپرنمٹادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر، بالکل غیر مؤثر ہو چکی ہے،اجازت دیں تو معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے نئی ہدایات لےلوں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملہ پر کیا کیا ہو سکتا ہے،اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔