سٹی42: نگران وزیر اعلی محسن نقوی زیرتعمیر بیدیاں انڈرپاس کا اچانک دورہ کرنے کے بعد نصف شب کے بعد شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ کا جائزہ لینےپہنچ گئے۔
وزیر اعلی نے منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔منصوبہ کے درمیان سے گزرنے والی ٹریفک کو جلد از جلد ڈائیورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے موقع پر احکامات جاری کئے کہ کمشنر، سی سی پی او اور سی ٹی او ٹریفک ڈائیورٹ کروانے کیلیےفوری اقدامات کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمشنر لاہور اور سی سی پی او روزانہ کی بنیادوں پر منصوبہ کا دورہ کریں۔وزیر اعلیٰ نے منصوبہ کے سایڈ ورک کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔
محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور پر کام کرنے والے مزدوروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے حالات کار کے بارے میں باے چیت کی۔
لاہور کے شہریوں کاکہنا ہے کہ انہوں نے ایسا وزیراعلیٰ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا جو تقریباً روزانہ رات کے تیسرے پہر تعمیراتی منصوبوں کا معانہ کرنے پہنچ جاتا ہے اور کام کی رفتار تیز سے تیز تر کرنے میں مصروف کارکنوں کا حوصلہ بھی بڑھاتا ہے اوور پھر کام کی رفتار تھوڑی اورر تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیتا ہے۔