چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست ، وکیل کی تیاری کے لئے استدعا پر سماعت15 مئی تک ملتوی

 چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست ، وکیل کی تیاری کے لئے استدعا پر سماعت15 مئی تک ملتوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کو تیاری کرکے پندرہ مئی تک کی مہلت دے دی ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ کیا تیاری ہوئی ہے؟ وکیل نے جواب دیا وہ تو ہے، آئین کے آرٹیکل 199 کے مطابق بہت سے فیصلے بھی ہیں، چیف جسٹس نے کہا آپ سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ دیدیں، وکیل نے جواب دیا عدالت کا الیکشن کمیشن کے بارے میں فیصلہ ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بارے نوٹیفکیشن نہیں، چیف جسٹس نے وکیل سے کہا سوال یہ ہے کہ کیا یہ کیس اسلام آباد، ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے بجائے یہاں کیسے سنا جاسکتا ہے، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے، آپ اس حوالے سے کوئی فیصلہ دکھا دیں، اہم کیس ہے، آپ تیاری کے بغیر پیش ہوجاتے ہیں، آپ کو نقصان نہیں، دنیا کا نقصان ہونا جانا ہے، وکیل نے جواب دیا متعلقہ فورم پر فائل بھجوا دیں، چیف جسٹس نے کہا اتنے اہم سوال ہوتے ہیں، آپ تیاری نہیں کرتے، چیف جسٹس نے وکیل کی تیاری کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت15 مئی تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer