جناح ہسپتال کے بعد جنرل ہسپتال سے بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج

جناح ہسپتال کے بعد جنرل ہسپتال سے بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،مقدمہ درج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جناح ہسپتال کے بعد جنرل ہسپتال سے بھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، ملزم مختلف وارڈز کے وزٹ کے دوران پکڑا گیا۔

کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع جنرل ہسپتال وارڈز کا معائنہ کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار کر لیا گیا۔کوٹ لکھپت پولیس نے ملزم عثمان کیخلاف جنرل ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے مطابق ملزم ڈاکٹرز کےلباس میں وارڈز وزٹ کر رہا تھا۔جسے شک پڑنے پر سکیورٹی گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔گزشتہ روزجناح ہسپتال سےبھی جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا تھا، جو ڈاکٹر بن کر عملے اور لواحقین کا سامان چوری کرتا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer