تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کا مقدمہ ،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 دنوں کی توسیع

 تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کا مقدمہ ،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 دنوں کی توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کا مقدمہ ، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 دنوں کی توسیع کر دی اور 15 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 دنوں کی توسیع کر دی اور دونوں خواتین کو 15 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر سرگودھا جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا ،اور ان کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں حاضری مکمل کی گئی۔ پولیس ملزمان خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، خواتین پر تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے ۔مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اُکسانے کی دفعات شامل ہیں ۔

Ansa Awais

Content Writer