ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ون ڈے : پاکستان نے نیدر لینڈ کو شکست دیدی

پاکستان،نیدر لینڈ میچ،ون ڈے،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ کوشکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق روٹر ڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 314رنز بنائے۔نیدر لینڈ کی پوری ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

  پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے 74رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے 48رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ 21اور محمد رضوان 14رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔آغا سلمان 27رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر نے شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 65،65رنز کی اننگز کھیلی ۔کپتان سکاٹ ایڈورڈ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔لوگن وین 28رنز بنا سکے۔

پاکستان بولرز نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔